پاکستان

خاتون کا کروڑوں روپے کھڑکی سے پھینکنے کا واقعہ

ماضی میں ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون نے شوہر کے ساتھ لڑائی کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار ڈالر کھڑکی سے باہر پھینک دیے۔ اس واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

ایک خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے نتیجے میں 162,000 ڈالر (تقریباً ساڑھے 4 کروڑ پاکستانی روپے) کی رقم کھڑکی سے باہر پھینک دی۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور ہر جانب اس کی باتیں ہو رہی ہیں۔ جب خاتون نے نوٹ کھڑکی سے باہر پھینکے تو نیچے موجود لوگوں نے انہیں اکٹھا کرنے کے لیے دوڑ لگائی۔ ہر ایک نے کوشش کی کہ وہ جتنا ہو سکے نوٹ جمع کرسکے۔ انتظامیہ نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ پھینکی گئی رقم اصلی تھی اور یہ واقعہ ممکنہ طور پر گھر کے اندر ہونے والے تنازع یا ذاتی مسائل کا نتیجہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button