کھیل وکھلاڑی

بنگلہ دیش لیگ؛ بابر سرفہرست، رضوان کا بیٹ خاموش رہا

کراچی: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم سرفہرست ہیں جب کہ محمد رضوان  کا بیٹ خاموش رہا۔

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شریک بابراعظم، محمد رضوان، شعیب ملک، محمد وسیم اور محمد نواز این او سی کی مدت پوری  ہونے کے  بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں، جہاں پر اب ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔

لیگ 17 فروری سے شروع ہوگی، بی پی ایل کے باقی میچز کیلیے رنگپور رائیڈرز خاص طور پر بابراعظم کی کمی شدت سے محسوس کریں  گے،انھوں نے لیگ چھوڑنے سے پہلے تک سب سے زیادہ 252 رنز 52.20 کی اوسط سے بنائے، اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 114.61 رہا۔

 

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ؛ بابر کی جارحانہ ففٹی، احمد شہزاد کے 39رنز

کومیلا وکٹورینز کی  نمائندگی  کرنے والے محمد رضوان پورے ایونٹ میں بڑے اسکور کی کوشش  ہی کرتے رہے،  انھوں نے 5 میچز میں 21.25 کی اوسط سے صرف 85 رنز بنائے، ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی محض 82.52 رہا۔ احمد شہزاد نے 4 اننگز میں 121 رنز اسکور کیے۔

شعیب ملک نے 4 میچز میں 84 رنز بنائے، ان کا ایونٹ میں سفر  تھوڑا سا  متنازع رہا، فورچون بریشال کے ساتھ معاملات حل  ہونے  پر دوبارہ  ٹیم کو جوائن کیا اور بعد ازاں کھلنا ٹائیگرز کے خلاف فتح  بھی دلائی۔

بولرز میں فہیم اشرف نے 8 وکٹیں 12.75 کی اوسط سے لیں، عامر جمال نے 3 میچز میں 6 پلیئرز کو پویلین بھیجا،انھوں نے ان میں 5 کو اپنے گذشتہ میچ میں آؤٹ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button