صعنت و تجارت

7ویں زراعت شماری، پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا فیصلہ

اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ پاکستان کی 7ویں زراعت شماری میں پہلی بار جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

ادارہ شماریات کے حکام کے مطابق ممبر ایس ایس/ آر ایم محمد سرور گوندل کی زیر صدارت پی بی ایس ہیڈ آفس میں ایک اہم اجلاس میں ساتویں زراعت شماری کی منصوبہ بندی کا تفصیلی جائزہ اور مہم کی کامیابی کیلیے پی بی ایس اور ضلعی حکومتوں کے کردار، ضلعی حکومتوں کی فراہم کردہ شمارکنندہ اور سپروائزرز کی فہرستوں، بگ ہولڈنگز (این سی ایچ) کو اپ ڈیٹ کرنے، بجٹ امور اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: زراعت اور تعمیرات پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، وزیر خزانہ

 

حکام کے مطابق ملک میں پہلی بار جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے زراعت شماری کی جائے گی،یہ قومی مشق زرعی زمینوں، فصلوں، لائیو سٹاک،زرعی مشینری سے متعلق جامع معلومات کے حصول اور شعبہ زراعت میں موثر فیصلہ سازی میں معاونت کرے گی۔

اس ملک گیر مہم کو کامیاب بنانے کیلیے پی بی ایس ہیڈ آفس اور صوبائی اور ریجنل دفاتر کی ہر مرحلے میں موثر شمولیت ضروری اور اس کیلیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں ہیڈ آفس سے زراعت شماری پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی کور ٹیم اور صوبائی انچارج آن لائن شرکت کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button