بین الاقوامی

غزہ میں جاری جنگ جلد ازجلد ختم ہونی چاہیے، شہزادہ ولیم

برطانوی شہزادہ ولیم نے غزہ میں جاری جنگ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کے روز  شہزادہ ولیم کی جانب سے جاری بیان میں برطانوی  ولی عہد نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ میں  جانی  نقصان پر انہیں گہری تشویش ہے۔

شہزادہ ولیم کا کہنا ہے کہ بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح وہ بھی اس جنگ کا جلد از جلد خاتمہ چاہتے ہیں۔

 

برطانوی ولی عہد نے اپنے بیان میں غزہ کے لیے  زیادہ سے زیادہ انسانی امداد کی اپیل کرتے ہوئے اسے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے ہاتھوں مغوی بنائے گئے افراد کو بھی رہا کیا جانا چاہیے۔

برطانوی شہزادے کے بیان کے مطابق غزہ میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ایک ادارے کے کارکنان سے ملاقات کے دوران  وہاں کی صورتحال جان کر وہ ایک باپ ہونے کی حیثیت سے بہت پریشان ہوئے۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں اور بمباری میں تاحال 29 ہزار سے زائد فلسطینی مسلمان شہید اور 70 ہزار کے قریب  زخمی ہوچکے ہیں۔  شہدا میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ میں چہار سو تباہی پھیل ہوچکی ہے، ہیلتھ کیئرسسٹم تباہ ہوچکا ہےا ور 23 لاکھ کی آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے، جبکہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 17 لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button