کھیل وکھلاڑی

ٹی20 ورلڈکپ؛ باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت شروع

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز شروع ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میگا ایونٹ کے آغاز میں 100 باقی رہ جانے پر ٹکٹوں سے متعلق اعلان کیا تو شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے دوسرے مرحلے میں باقی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز 22 فروری سے ہوگیا ہے، یہ تمام ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی؟قبل ازیں 7 فروری کو آئی سی سی نے شائقین کرکٹ کیلئے اوپن ٹکٹ بیلٹ کے ذریعے ٹکٹوں کے حصول کی درخواستیں وصول کی تھیں تاکہ فینز کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ’ڈراپ ان‘ پچ پر ہوگا

واضح رہے کہ پاک بھارت مقابلے کیلئے کم از کم ٹکٹ کی مالیت 175 ڈالر یعنی (49 ہزار 500 روپے سے زائد) جبکہ اسٹینڈرڈ پلس اسٹینڈ کی قیمت 300 ڈالر یعنی (84 ہزار 500 سے زائد) ہوگی، اسی طرح پریمیم اسٹینڈ 400 ڈالر یعنی (1 لاکھ 13 ہزار 200 سے زائد) قمیت پر ٹکٹ فروخت ہوگا۔

دوسری جانب میگا ایونٹ کا 100 روز کے کاؤنٹ ڈاؤن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button