پاکستان

مظاہرنقوی کا سپریم جوڈیشل کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیے جانے کے ردعمل میں سابق جج مظاہر نقوی نے کونسل کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سابق جج مظاہر نقوی نے  سپریم جوڈیشل کونسل  کی رائے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں انہیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے  برطرف کرنے کی سفارش  کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس مظاہر نقوی مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، سپریم جوڈیشل کونسل نے برطرفی کی سفارش کردی

سابق جسٹس مظاہر نقوی نے کہا ہے کہ  یہ یکطرفہ کارروائی ہے جس کا حصہ بننے سے میں نے انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ قانون جج کے استعفیٰ دینے کے بعد انکوائری جاری رکھنے کی اجازت نہیں دیتا، صدر نے ( میرا ) استعفیٰ تسلیم کر لیا تھا جسے سرکاری گزٹ میں بھی شائع  کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button