صعنت و تجارت

ہچی سن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر جدید آلات نصب کردیے

کراچی: ہچی سن پورٹس نے کراچی بندرگاہ پر جدید آلات نصب کردیے۔

کراچی کی بندرگاہ پر گہرے پانی کا ٹرمینل چلنے والی ہچی سن پورٹس پاکستان کارکردگی بڑھانے اور پورٹس آپریشن میں جدت کے لیے جدید آلات کی تنصیب پر 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے۔ ہچی سن پورٹس نے اس بھاری سرمایہ کاری سے ریموٹ سے چلنے والی کرینز اور جینٹریز نصب کیے ہیں جو ترقی یافتہ ملکوں کی بندرگاہوں پر استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ہے۔

ہچی سن پورٹس کے جنرل منیجر اینڈ ہیڈ آف بزنس یونٹ سی ایس کم نے صحافیوں سے ملاقات میں بتایا کہ ہچی سن پورٹس دنیا بھر میں اپنے زیر انتظام ٹرمینلز کو جدید اور ماحول دوست بنارہا ہے۔

کراچی کی بندرگاہ پر قائم ٹرمینل پر جدید آلات کی تنصیب بھی اسی حکمت عمل یکا حصہ ہے جس کے تحت 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری سے ماحول دوست ریموٹ سے چلنے والی یارڈ اور برتھ کرینز نصب کی گئی ہیں۔ کراچی میں گہرے پانی کے ٹرمینل کو جدید بنانے کے لیے 31 ہائی برڈ اور بجلی سے چلنے والی آر ٹی جیز اور 22 ریموٹ کنٹرول آر ٹی جیز خریدی گئی ہیں۔

سینئر آپریشن منیجر ہچی سن پورٹس پاکستان کے سینئر آپریشن منیجر محمد حمزہ مسعود نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ایڈوانسمنٹ سے پورٹس پر کنٹینرز کی ہینڈلنگ کرنے والی کرینز کی استعداد کار میں اضافہ ہوا ہے ،گہرے پانی کے ٹرمنل پر جدید کرینز اور ریموٹ کنٹرول آپریشنز سے جہازوں کی آمدورفت اور کارگو ہینڈلنگ کے وقت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہچی سن پورٹس پاکستان گہرے پانی کے ٹرمینل کو ماحول دوست بنانے کیلیے شمسی توانائی پر انحصار بڑھا رہا ہے۔

شیئر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button