صعنت و تجارت
گیس ٹیرف میں ایک سال کے دوران 223 فیصد اضافہ تشویشناک قرار
کراچی: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے گیس ٹیرف میں ایک سال کے دوران 223 فیصد اضافہ تشویشناک قرار دیدیا۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین زاہد مظہر نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے گیس ٹیرف میں ایک سال کے دوران 223 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس اقدام سے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدکنندہ تباہی کے دہانے پر کھڑی ہوجائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ ٹیکسٹال سیکٹر کی مجموعی برآمدات میں سب سے زیادہ حصہ 60 فیصد ہے۔ گیس ٹیرف میں 223 فیصد اضافے کے باعث برآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری بین الاقوامی مارکیٹ میں مسابقت سے محروم ہو رہی ہے اور ناقابل برداشت مالی نقصانات کے باعث بند ہونے پر مجبور ہے۔ ایک سال کے دوران ٹیرف میں مجموعی طور پر 223فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔