تارکین وطن
معیشت وینٹی لیٹر پر ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل)چوہدری نیاز احمد تارڑ سینئیر رہنما پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کی صورت میں ترقی کرتی معیشت کو ڈبونے کے کرداروں بارے مزید ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئیںگے،
مسلم لیگ (ن) کے گھر کے بھیدی نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کی ہاتھوں سے تدفین کا بتا دیا ہے ،اب تو گھر سے مریم صفدر کے تاریک مستقبل کی پیشگوئیاں ہو نا شروع ہو گئی ہیں
وہ پی ٹی آئی کو کیا چیلنج دیں گی ۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ہے جبکہ اس کے علاج کی ذمہ دار ی نیم حکیم وزیر خزانہ کے سپرد ہے، پہلا وزیر خزانہ ہے جوخود منی بجٹ کی صورت میں عوام پر ٹیکسز کا بم گرانے کا اعلان کر رہا ہے۔