پنجاب حکومت نے جائیداد کے تحفظ کے لیے گرین سرٹیفکیٹ متعارف کروایا

پنجاب حکومت نے جائیداد کی ملکیت اور قبضہ کی قانونی تصدیق کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ متعارف کرایا۔ یہ سرٹیفکیٹ کم فیس پر دستیاب ہے اور عوام کو اپنی جائیداد محفوظ بنانے میں مدد دیتا ہے۔
پراپرٹی مالکان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ اپنی جائیداد کو محفوظ بنانا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے ایک نیا اقدام کیا ہے۔ حکومت نے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے جائیداد کی ملکیت اور قبضہ دونوں کی قانونی تصدیق ہو جاتی ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ عوام کے لیے محدود وقت کے لیے کم فیس پر دستیاب ہے، تاکہ شہری اپنی جائیداد کو محفوظ بنا سکیں۔ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے جائیداد کے مالک اپنے قریب ترین اراضی ریکارڈ سینٹر میں درخواست دیں گے۔ اس کے بعد متعلقہ حکام کوائف کی جانچ پڑتال کریں گے اور موقع پر سروے کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ جاری ہونے پر جائیداد کی ملکیت اور قبضہ دونوں کی قانونی تصدیق ہو جائے گی، جس سے جائیداد کے تحفظ میں نمایاں اضافہ ہوگا۔




