پاکستان
عثمان طارق کا انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ مکمل

پاکستان کے قومی اسپنر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر بیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا، جس کے تحت وہ 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں نمائندگی کریں گے۔
پاکستان کے قومی اسپنر عثمان طارق نے آج اعلان کیا کہ انہوں نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر بیئرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ واروکشائر کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق طارق کو غیر ملکی کھلاڑی کے طور پر بیئرز اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ طارق نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔ ان کا یہ معاہدہ انہیں 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کا موقع دے گا، جہاں وہ اپنی مہارت سے ٹیم کو کامیابی کی راہ دکھائیں گے۔




