پاکستان
NDMA نے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلابی خطرہ

NDMA نے پاکستان کے کئی علاقوں میں آنے والی شدید بارشوں کا ہنگامی الرٹ جاری کیا، جس سے راولپنڈی، اسلام آباد اور پورے پوٹھوہار ریجن میں سیلابی خطرہ ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے آج طوفانی بارشوں کا ہنگامی الرٹ جاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں پاکستان کے بڑے شہروں میں شدید بارشوں اور گرج چمک کے ساتھ ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ ترجمان NDMA کے مطابق، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور سرگودھا میں موسلادھار بارش متوقع ہے، جس سے راولپنڈی اور پورے پوٹھوہار ریجن کے شہری علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔




