انٹر نیشنلیورپ نیوز

احمد محمود جوئیہ نے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ “ولیج تندوری” میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا

احمد محمود جوئیہ کاروبار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں- سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک

برسلز:( امن نیوز انٹرنیشنل ) بیلجیم کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت احمد محمود جوئیہ نے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ “ولیج تندوری” میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا جس

 

میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن پرویز سندھیلہ، سفارتخانہ پاکستان بیلجیم کے اکنامک منسٹر عمر حمید نے شرکت کی۔
اس موقع پر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے احمد محمود جوئیہ کی پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن کا قیمتی سرمایہ ہیں جو بیرونِ ملک اپنے کاروبار اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد محمود جوئیہ ان شخصیات میں شامل ہیں جو اپنی محنت، دیانتداری اور پاکستان سے محبت کے ذریعے نہ صرف کاروباری میدان میں کامیاب ہیں بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔
سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی خدمات و قربانیاں ہمیشہ قابلِ قدر رہیں گی۔ انہوں نے احمد محمود جوئیہ کو ایک انسان دوست، مخلص، شفیق اور اپنے دوستوں اور کمیونٹی سے محبت کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

اس موقع پر احمد محمود جوئیہ نے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، پرویز سندھیلہ، اکنامک منسٹر عمر حمید اور ولیج تندوری کے ڈائریکٹر سجاد بٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے اپنے حالیہ یورپی دورے کے دوران پاکستان کا مؤقف نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے بھرپور کردار ادا کیا، جو قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے سینیٹر مصدق ملک کو بیلجیم کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے دورے پاکستان اور یورپی ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانیوں اور قومی قیادت کے درمیان رابطوں کا فروغ نہ صرف کمیونٹی کو مضبوط بناتا ہے بلکہ پاکستان کے مثبت تشخص اور معاشی ترقی کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اس سے قبل سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، احمد محمود جوئیہ اور دیگر معزز مہمانوں نے بیلجیم اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی میچ بھی خوشگوار ماحول میں دیکھا۔ اس موقع پر سفارتخانہ پاکستان برسلز کے افسران، پاکستانی کمیونٹی کے نمایاں افراد اور ہاکی کے شائقین بھی موجود تھے۔ شرکاء نے قومی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان ہاکی ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی کھوئی ہوئی عظمت حاصل کرے گی۔ یہ موقع نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستانی کمیونٹی کے باہمی روابط اور یکجہتی کے اظہار کا بھی باعث بنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button