انٹر نیشنل
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا – UNRWA) کے لیے دیا گیا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے اس حوالے سے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے۔
نئے قانون کے تحت اب اسرائیلی عدالتوں میں انروا کے خلاف قانونی کارروائی ممکن ہو جائے گی، جبکہ اسرائیلی حکام کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع انروا کے دو دفاتر ضبط کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس قانون کے بعد اسرائیلی کمپنیاں انروا کے اداروں کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی، جس سے ادارے کی روزمرہ سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔




