انٹر نیشنل

برسلز میں واقع سفارت خانۂ پاکستان نے آج “معرکۂ حق – آپریشن بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ منائی

اس موقع پر یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر، عزت مآب رحیم حیات قریشی نے خطاب کیا

برسلز -( امن نیوز انٹرنیشنل )برسلز میں واقع سفارت خانۂ پاکستان نے آج “معرکۂ حق – آپریشن بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر ایک باوقار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں بیلجیم اور لکسمبرگ بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں معروف کاروباری شخصیات، طلبہ اور میڈیا نمائندگان شامل تھے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس نے ماحول کو نہایت روحانی اور سنجیدہ بنا دیا۔ اس کے بعد معرکۂ حق کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی ایک خصوصی دستاویزی فلم پیش کی گئی۔

اس موقع پر یورپی یونین، بیلجیم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر، عزت مآب رحیم حیات قریشی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی قیادت کے وژن، افواجِ پاکستان کی بہادری، عوام کی استقامت اور میڈیا کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی اصل طاقت اتحاد اور مشترکہ عزم میں مضمر ہے، جو پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

سفیرِ پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب کا اختتام شہداء کے ایصالِ ثواب اور پاکستان کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button