صعنت و تجارت

پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری

اسلام آباد: نجکاری کمیشن بورڈ نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہلیت کے معیار کی منظوری دے دی۔

پی آئی اے کی نیلامی کیلیے بولی دہندہ کی مالیت کم از کم 30 ارب روپے ( 100ملین ڈالر) ہونا قرار دی گئی ہے، اس حوالے سے پری کوالیفکیشن کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، فیصلوں کی منظوری وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت ہونے والی بورڈ میٹنگ میں دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کے 51 فیصد حصص کی نیلامی کیلیے بولیاں طلب کرلی ہیں جبکہ کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 مئی مقرر کی گئی ہے۔

کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اہلیت کے معیار کے مطابق بولی دہندہ کے پاس تازہ ترین مالیاتی کھاتوں کی بنیاد پر  30 ارب روپے ( 100 ملین ڈالر) موجود ہونے چاہیے، کنسورشیم ہونے کی صورت میں کنسورشیم کی مجموعی مالیت 30 ارب روپے ( 100 ملین ڈالر) ہونی چاہیے جبکہ لیڈ بولی دہندہ کی مالیت 8 ارب روپے ( 25 ملین ڈالر) ہونی چاہیے۔

بولی لگانے والے کنسورشیم کو یہ بھی ظاہرکرنا ہوگا کہ ان کی غیر ایئرلائن انٹرپرائز کے طور پر مجموعی سالانہ آمدن 200 ارب روپے ( 700 ملین ڈالر) ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت حکومت کے پاس پی آئی اے کے 96 فیصد حصص موجود ہیں، اور حکومت رواں سال جون تک پی آئی اے کو فروخت کرنا چاہتی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی غیرملکی ایئرلائن پاکستانی ایئرلائن کے اکثریتی حصص حاصل نہیں کرسکتی، اس مقصد کیلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ شراکت داری کرنا ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button