صعنت و تجارت

جے ایس بینک نے 500ارب روپے ڈپازٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

کراچی:  جے ایس بینک نے ڈپازٹس میں 500ارب روپے سے زائد کا سنگ میل عبور کرلیا۔

یہ کامیابی سال 2023 کی شاندار اور مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے جس میں بینک نے 8.5ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنا زیادہ ہے۔

جے ایس بینک کے ڈپازٹس 2023میں 486ارب روپے جبکہ مجموعی اثاثے 589 ارب روپے رہے۔ جے ایس بینک نے جہاں اپنی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ میں توسیع کیلیے کوششیں کیں وہیں بینک کی 80 فیصد فیزیکل برانچیں ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت کے ساتھ لیس ہیں جبکہ صارف کی تعداد میں بھی 46فیصد اضافہ ہوا

جے ایس بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہا کہ یہ کامیابی صارفین اور شراکت داروں کو اعلیٰ معیار کی پروڈکٹس اور خدمات کی فراہمی کیلیے ہماری ٹیم کے لگن اور عزم کا ثبوت ہے۔ یہ شاندار نتائج ریٹیل، ٹرانزیکشن بینکنگ، کارپوریٹ بینکنگ، ڈیجیٹل بینکنگ گروپوں سمیت مختلف شعبوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو مسلسل ترقی اور خدمات کو بہتر بنانے کے ہمارے مشترکہ عزم کا عکاس ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button