پاکستان

سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہواہے، جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2ہزار 391 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں آج بدھ کے روز بھی قیمت میں 2200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 51 ہزار 900 روپے فی تولہ ہو گئی ہے، جو کہ ملکی تاریخ میں اب تک بلند ترین قیمت ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 1887 روپے کا اضافہ ہوا اور نئی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 964 روپے فی 10 گرام کی سطح پر آ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے سے 2 لاکھ 49 ہزار 700 اور فی 10 گرام 2 ہزار 57 روپے اضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button