تارکین وطن
60ہزار سے زائد مزدوروں کو لیبر کارڈ کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) حاجی وسیم اختر سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی بیلجیئم نےکہا ہے کہ مزدور کارڈ کا اجراء وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی کا شاندار کارنامہ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کے مزدوروں اور دیہاڑی دار طبقے کی بہتری کے لیئے کام کر رہی ہے.۔
سندھ کے مزدورں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے نادرہ تمام بڑے صنعتی یونٹس، لیبر کالونیوں اور بڑے صنعتکاروں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکرکام کر رہا ہے اور اب تک 88ہزار سے زائد مزدوروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔
جس میں سے 60ہزار سے زائد مزدوروں کو لیبر کارڈ کا اجراء بھی کیا جا چکا ہے۔