پاکستان

امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ

روم: امریکا کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں۔

اٹلی میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے ایران پرحملے سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں کمی کے لیے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ واشنگٹن کو حملوں کے بارے میں پیشگی اطلاع دے دی گئی تھی۔

 

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے سے متعلق تبصرے سے گریز کیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا  کہنا ہے کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں جاری خطرناک جنگی کارروائیوں کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button