آئی پی ایل: آؤٹ دینے پر امپائر سے بحث، ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد
کراچی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچ میں امپائر سے بحث کرنے پر ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔
اتوار کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی نمائندگی کرنے والے ویرات کوہلی شاندار فارم میں دکھائی دیے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے دیے گئے 222 رنز ہدف کے تعاقب میں ویرات کوہلی نے صرف 7 گیندوں پر 18 رنز بنائے۔ تاہم تیسرے اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی کیچ آؤٹ ہوگئے، ایسا ظاہر ہوا کہ یہ نو بال ہے تاہم تھرڈ امپائر نے بال کو درست قرار دیا۔
ویرات کوہلی تھرڈ امپائر کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد شروع میں تو جانے لگے لیکن پھر امپائروں سے بحث کرنے دوبارہ واپس آگئے، وہ پویلین کی طرف واپس جاتے ہوئے بھی انتہائی غصے میں نظر آئے اور اپنے بلے کو زمین پر پٹختے رہے۔
مزید پڑھیں: ’کیا بیٹ توڑ دیا، دوسرا نہیں دوں گا‘
اس میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کو آخری اوور میں ایک رن سے شکست دی۔