شوبز

ہالی ووڈ میں نکی میناج اور آریانا گرانڈے کے ساتھ کام کیا ہے، حازم بنگوار

کراچی: ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار چارج سنبھالنے کے بعد راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بن گئے جب ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگ بھی  اپنے درمیان اتنے جدید اور اسٹائلش اسسٹنٹ کمشنر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

حازم بنگوار حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی برطانیہ اور امریکہ میں رہے اور اب وہ اپنے ملک کی خدمت کے لیے واپس آئے ہیں۔

حازم بنگوار نے گفتگو کے دوران یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ہالی ووڈ کی میوزک انڈسٹری میں نکی میناج اور آریانا گرانڈے جیسے بڑے فنکاروں کے ساتھ کام کر چکے ہیں وہ اس وقت بیرونِ ملک میں تعلیم حاصل کر رہے تھے جب انہوں نے  ہالی ووڈ کے فنکاروں کے لیے گانے لکھنا شروع کیے اور ان کی صلاحیتوں کو خوب سراہا گیا۔

حازم بنگوار نے کہا کہ انہیں ہمیشہ احساس ہوتا تھا کہ وہ پاکستان کے باہر پُرتعیش زندگی گزار رہے ہیں مگر ان کے ملک میں لوگوں کو بنیادی ضروریات بھی نہیں مل رہی ہیں۔

اس ہی تشویش نے انہیں پاکستان واپس لوٹنے پر مجبور کر دیا یہاں آنے کے بعد انہوں نے کمیشن کا امتحان دیا جس میں وہ کامیاب ہوئےاور اب وہ نارتھ ناظم آباد کراچی میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

حازم بنگوار نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے انہیں کہا پاکستان نہ آئیں اور بیرون ملک واپس چلے جائیں کیونکہ وہ پہلے ہی وہاں آباد ہیں لیکن انہوں نےعوام کی خدمت کے مقصد کے لیے کام کیا اور وہی کر رہے ہیں جو وہ اپنے ہم وطنوں کے لیے کرنا چاہتے تھے۔

یاد رہے کہ حازم بنگوار کی خدمات کو عوام کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے وہ ایک ماڈل، انگریزی نغمہ نگار گلوکار اور اب ناظم آباد کے اسسٹنٹ کمشنر بھی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button