پاکستان

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسکول ٹیچرز کو کینوا اور ویڈیو ایڈیٹنگ سکھانے کی ہدایت

وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے اسکول ٹیچرز کو ہفتہ وار چھٹیوں میں کینوا ٹریننگ کے لیے ہدایت دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ 8–15 مئی تک مختلف سیکٹرز میں منعقد ہوں گی۔

اسلام آباد: وفاقی نظامت تعلیمات نے اسکول ٹیچرز کی تربیت سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا کہ اب وہ کینوا، تصاویر ڈیزائن اور ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، جمعہ 8 مئی اور ہفتہ 9 مئی کو تربیتی ورکشاپ منعقد کی جائے گی، اور 8 سے 15 مئی تک مختلف سیکٹرز میں اساتذہ کی ٹریننگ جاری رہے گی۔ ورکشاپ کا اوقات کار صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر ہے، اور ماڈل کالجز، اربن، سہالہ، ترنول، بارہ کہو اور نیلور سیکٹرز کے 430 شرکاء اس میں حصہ لیں گے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیچرز کو جدید ڈیجیٹل ٹولز سے لیس کرنا اور تعلیمی مواد کی تیاری میں ان کی صلاحیت بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button