کھیل وکھلاڑی

دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جمعہ کی الصبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر جمعے کو ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے تاہم آئرش ٹیم کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل کیلئے دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری کردیا گیا

فاسٹ بولر کی روانگی میں تاخیر کی وجہ میزبان ملک کی جانب سے ویزہ جاری نہ ہونا تھا۔

مزید پڑھیں: عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور اعلیٰ حکام کی کوششوں سے فاسٹ بولر آئرلینڈ کا ویزہ جاری ہوا، قبل ازیں بورڈ عامر کی ویزہ کو لیکر کرکٹ آئرلینڈ سے تعلقات سرد مہر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کے بعد پاکستان ٹیم 22، 25، 28 اور 30 مئی کو انگلیںڈ کیخلاف مدمقابل آئے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button