کھیل وکھلاڑی

آئرلینڈ کی کرکٹ کنٹریکٹ تنازع میں الجھ گئی

کراچی: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آئرش کرکٹ کنٹریکٹ تنازع میں الجھ گئی جب کہ کھلاڑیوں نے پرانی تنخواہوں پرکام کرنے سے انکار کردیا۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آغاز جمعے کو ہوگاتاہم اس سے قبل آئرش کرکٹ کنٹریکٹ تنازع کا شکار ہو گئی، کرکٹرز نے بورڈ کی جانب سے دی گئی پیشکش کو رد کردیا، گذشتہ کیلنڈر ایئر کے مارچ میں اختتام کے بعد یہ رپورٹس سامنے آئیں کہ کرکٹ آئرلینڈ کو آئی سی سی کی جانب سے زیادہ گرانٹ ملے گی، جس پر آئرش پلیئرز ایسوسی ایشن نے بورڈ کے ساتھ تنخواہوں میں اضافے کیلیے بات کی، حکام نے بھی مثبت جواب دیا۔

اگست میں آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا کہ فنڈز میں کتنا اضافہ کیا گیا، اس دوران پلیئرز پرانے کنٹریکٹ کے تحت ہی کھیلتے رہے، کرکٹ آئرلینڈ کو امید تھی کہ آئی سی سی فنڈنگ میں اضافے کی وجہ سے ان کے پاس 1.5 ملین ڈالر اضافی ہوں گے مگر ایسا نہیں ہوسکا کیونکہ انھیں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز یواے ای میں کھیلنا پڑے گی، اس سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا، اسی وجہ سے آئرش بورڈ کو 2024 کے بجٹ پر نظرثانی پر مجبور ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا

جب مرد کرکٹرز کو گذشتہ ہفتے نئے معاہدے پیش کیے گئے تو ان کے ارمانوں پر اوس پڑگئی جس میں معاوضے گذشتہ برس جتنے ہی تھے، اس پر کرکٹرز نے کنٹریکٹ قبول کرنے سے انکار کردیا، دوسری جانب خواتین کرکٹرز کو بھی کنٹریکٹ آفر کیے گئے ہیں مگر انھوں نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

پاکستان سے سیریز کے بعد آئرلینڈ کی ٹیم کو نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز کھیلنی ہے، پھر ٹی 20 ورلڈکپ میں مہم کا آغاز 5 جون کو بھارت کے حلاف میچ سے ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button