پاکستان

کراچی میں درجہ حرارت 39.9 ڈگری، دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ

کراچی: بلوچستان کی شمال مغربی ہوائیں چلنے کے سبب شہر کا درجہ حرارت مزید بڑھ گیا، بدھ کو زیادہ سے زیادہ پارہ 39.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ایکسپریس کے مطابق بدھ کو شہرمیں حسب سابق گرم و مرطوب دن ریکارڈ ہوا جس کے دوران نمی کا تناسب 52 فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کل کے مقابلے میں مزید 2.1ڈگری اضافے کے بعد 39.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کو بھی شہر کا درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے، اس دوران شام میں سمندر کی جنوب مغربی جبکہ صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی اورمغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 35 سے 34 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق سندھ کے بالائی اور وسطی مقامات پر موسم مزید گرم ہونے کی توقع ہے جس کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 سے 47 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، بدھ کو دیہی سندھ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو میں 48.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button