پاکستان

سہیل آفریدی نے مانسہرہ میں 25 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

کبپکستان کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے مانسہرہ ضلع میں 25 ارب روپے سے زائد کے 12 اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ منصوبوں میں گریوٹی فلو واٹر سپلائی، ہیلتھ سائنسز انسٹیٹیوٹ، اچھر نالہ ڈیم اور ٹھاکرہ اسٹیڈیم شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ محمد سہیل آفریدی نے مانسہرہ ضلع میں 25 ارب روپے سے زائد لاگت کے بارہ اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھی۔ یہ منصوبے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور علاقے کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ منصوبوں میں صاف پانی، صحت، تعلیم اور کھیل کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے تاکہ مانسہرہ کے عوام کو بہتر طرزِ زندگی مل سکے اور پس ماندہ علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ اہم منصوبوں میں 18.5 ارب روپے کی مانسہرہ گریوٹی فلو واٹر سپلائی اسکیم، 2 ارب روپے کا انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، 1.8 ارب روپے لاگت کا اچھر نالہ ڈیم، اور ایک ارب روپے کا ٹھاکرہ اسٹیڈیم شامل ہیں۔ ان اقدامات سے مانسہرہ کی معاشی و سماجی ترقی کو نئی سمت ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button