پاکستان

پرویز الٰہی کو پیش نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ کرنے پر چیف کمشنر اسلام آباد کے قابل ضمانت اور آئی جی اسلام آباد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے ریمارکس دیے کہ قابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے باوجود آئی جی اسلام آباد عدالت پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہ کرانے پر متعلقہ ایس پی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنے سارے کام چھوڑ کر دوسری مرتبہ یہاں آئیں ہیں، مت بھولیے آپ سب کے کیریئر پڑے ہیں۔

 

سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ڈی پی او اٹک نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس پر عدالت نے ڈی پی او اٹک اور سی پی او راولپنڈی کے خلاف جاری شوکاز نوٹس واپس لے لیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button