کھیل وکھلاڑی

ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج (جمعرات کو) ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فاسٹ بولر حسن علی کو پہلے ہی ورلڈکپ اسکواڈ سے ریلیز کردیا ہے جبکہ اسکواڈ میں سلمان علی آغا اور محمد عرفان خان نیازی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

مجوزہ اسکواڈ میں: بابراعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، اور محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی ایک مرتبہ پھر بھارت کی مدد کو آگیا! مگر کیسے؟

ٹی20ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے، پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے بعدازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button