پاکستان

بجلی ایک ماہ کیلیے 3.49 روپے مزید مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد: بجلی ایک ماہ کے لیے فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔

سی پی پی اے نے ماہ اپریل کے ایف سی اے کی مد میں درخواست دائر کر رکھی ہے، من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی اور اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

مقامی گیس سے 11.28 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button