تارکین وطن
مریم نواز نے قوم کی امانت میں خیانت کی ہے
برسلز (امن نیوز انٹرنیشنل) میر غلام ربانی المعروف بابو بھائی صدر پاکستان تحریک انصاف بیلجیئم نےکہا ہے کہ مریم ریاستی دہشت گردی کا راستہ اپنانے کی بجائے اپنی لوٹ مار کا قوم کو جواب دیں شریف خاندان اور انکی اولادوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی کہانیاں ہر پاکستانی کی زبان پر ہے۔
شریف خاندان اور ان کی اولادیں سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے مریم نواز نے قوم کی امانت میں خیانت کی ہے یہ غداروں کا ٹولا ملک کے ساتھ مخلص نہیں اسے صرف اقتدار کی ہوس ہے۔
قوم ان کو معاف نہیں کرے گی تحریک انصاف کے خلاف بدترین انتقامی کارروائی کی جارہی ہیں ظل شاہ کے خون سے حکمرانوں کے ہاتھ لگی ہوئی ہیں۔