کھیل وکھلاڑی

ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ انٹرنینشل کیرئیر کینگروز کے ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہی اختتام کو پہنچ گیا۔

ٹی20 ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد بھارت کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری میچ ثابت ہوا۔ انہوں نے میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: تاریخ رقم؛ افغانستان پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کیرئیر کا آخری میچ تھا جبکہ جنوری میں پاکستان کےخلاف کیرئیر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی بیٹر نے 110 ٹی20 میچز، 161 ون ڈے کرکٹ اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button