بین الاقوامی

صومالیہ؛ خودکش حملے میں گورنر بال بال بچ گئے، 5 ہلاکتیں

موغا ديشو: صومالیہ کے دارالحکومت میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں گورنر سمیت 11 افراد زخمی اور 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایک اہم سرکاری گیسٹ ہاؤس میں خود کش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اُڑادیا۔

دھماکا اتنا زور دار تھا کہ آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گیسٹ ہاؤس میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ گیسٹ ہاؤس میں گورنر سمیت 15 سے زائد اہم سرکاری شخصیات مقیم تھیں۔

گیسٹ ہاؤس کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی اشارے کے باوجود نہ رُکی تو ٹائر پر فائرنگ کرکے گاڑی پنکچر کردی تھی۔ جس پر گاڑی کے ڈرائیور نے کار کو دھماکے سے اُڑادیا۔

اگر گاڑی پنکچر نہ ہوتی اور خود کش حملہ آور مزید اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوجاتا تو ہلاکتوں میں تعداد کہیں زیادہ ہوتی۔ خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ گورنر سمیت 11 افراد زخمی ہیں۔ ت

احال کسی شدت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم صومالیہ میں فوج اور سرکاری دفاتر و عمارتوں پر حملوں میں الشباب کے جنگجو ملوث ہیں جو اپنا تعلق داعش سے جوڑتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button