شوبز
نئی ہارر کامیڈی فلم کیلئے ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کا اشتراک
ممبئی: ایوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا ہارر کامیڈی ’ویمپائرز آف وجے نگر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
فلم کی ہدایتکاری آدتیہ سرپوتدار نے کی ہے اور اسے دنیش وجن نے پروڈیوس کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایوشمان کھرانہ اور دنیش وجن کے درمیان کافی عرصے سے ’وجے نگر کے ویمپائرز‘ پر ڈسکس جاری تھی اور اس سال کے آخر تک فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔
فلم میں ایوشمان کھرانہ اور مندانا دونوں کے منفرد کردار ناظرین کو حیران کر دیں گے اور یہ کھرانہ اور مندنا کے درمیان پہلا فلمی اشتراک ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ فی الحال تحریری مرحلے میں ہے اور جلد ہی پری پروڈکشن مرحلے میں داخل ہوجائے گا۔