پاکستان

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد اَپلوڈ کرنے پر فائرنگ، تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی

پشاور: پشاور میں سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد اپ لوڈ کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں پیش آیا جہاں دو فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی نتیجے میں پانچ افراد زخمی اور تین جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد شیئر کرنے پر پیش آیا، دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے خلاف مضحکہ خیز مواد شیئر کیا تھا،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button