شوبز

بھارتی گیت نگار جاوید اختر کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اسکرپٹ رائٹر، شاعر اور گیت نگار جاوید اختر کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر موجود جاوید اختر کا آفیشل اکاؤنٹ ہیک کیا اور پھر اُس اکاؤنٹ سے  اولمپکس 2024 میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم کے بارے میں پوسٹ جاری کی۔

جاوید اختر کے اکاؤنٹ سے بھارتی ٹیم سے متعلق کی گئی پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے، تاہم اب گیت نگار نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ جاوید اختر نے اپنا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز سے واپس حاصل کرنے کے بعد ایک پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ کسی نے میرا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا تھا۔

جاوید اختر نے کہا کہ میرے ایکس اکاؤنٹ سے اولمپکس میں شرکت کرنے والی بھارتی ٹیم سے متعلق ایک پوسٹ جاری کی گئی تھی، میرا اُس پوسٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ میں نے نہیں بلکہ ہیکرز نے میرے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میری ٹیم ایکس کے متعلقہ حکام کو میرا اکاؤنٹ ہونے کی اطلاع دینے کے عمل میں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button