بین الاقوامی

کملا ہیرس نے نائب صدر کے لیے ٹم والز کے نام کا اعلان کردیا

واشنگٹن: امریکا میں حکمراں جماعت کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے نائب صدر کا چناؤ کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی میں صدارتی الیکشن کی ڈور میں ایک اور اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حکمراں جماعت کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار کا اعلان کردیا گیا۔

ڈیموکریٹ کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے فلاڈلفیا میں ہونے والی ایک ریلی میں اعلان کیا ہے کہ ٹم والز ان کی جماعت کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار ہوں گے۔

خیال رہے کہ ٹم والز اس وقت امریکی ریاست منیسوٹا کے گورنر ہیں۔ اس اعلان کے بعد سے اب ڈیمو کریٹس کی انتخابی مہم کملا ہیرس اور ٹم والز مل کر چلائیں گے۔

حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جنھوں نے کملا ہیرس کی نامزدگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے انھیں لبرل اور ملک کے لیے خطرناک قرار دیا تھا اب ٹم ولز کو بھی بائیں بازو کا انتہا پسند قرار دیدیا۔

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہونے جا رہے ہیں جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کملا ہیرس کا کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ ٹرمپ کی مقبولیت میں ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد اضافہ ہوا تھا۔

اس خطرے کو بھانپتے ہوئے حکمراں جماعت ڈیموکریٹ نے صدر جوبائیڈن کو یادادشت میں کمی، بڑھتی ہوئی عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے پر دستبردار کروا کر کملا ہیرس کو میدان میں اتارا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button