پاکستان

پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنوانے والے 6 افغان شہری گرفتار

پشاور: جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے 6 افغان شہریوں کوگرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے پشاور زون نے نجیب اللہ نام کے افغان شہری کو طورخم بارڈر پر گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ برآمد ہوا جبکہ افغان تذکرہ بھی موجود تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نجیب اللہ چمن بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوا۔ ملزم نے کوئٹہ میں مقیم قاری حافظ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کیے۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم کی نشاندہی  پر  جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حامل 5 مزید افغان شہریوں کو عثمانیہ ہوسٹل پشاور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف پاکستانی شناختی کارڈز ، پاکستانی پاسپورٹ اور افغان تذکرے بھی برآمد ہوئے۔ ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کرکے سعودی عرب براستہ کابل جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ نادار اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button