بین الاقوامی

اسرائیل غزہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند، عرب میڈیا

تل ابيب: اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے امریکا، قطر اور مصر کے ثالثوں کے مطالبے پر 15 اگست کو غزہ میں جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں تینوں ممالک کے رہنماؤں نے متحارب فریقین کو 15 اگست کو دوحہ یا قاہرہ میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دی تاکہ بغیر کسی تاخیر کے معاہدے پر عمل درآمد شروع کیا جاسکے۔

تینوں ممالک کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک فریم ورک معاہدہ اب میز پر ہے جس پر عمل درآمد کی صرف تفصیلات باقی ہیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ روز امریکا، قطر اور مصر کے بیان کے بعد کہا کہ اسرائیل 15 اگست کو ایک مذاکراتی ٹیم کو طے شدہ مقام پر بھیجے گا تاکہ معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات مکمل کی جا سکیں۔

حالیہ بات چیت میں مئی کے اواخر میں امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پیش کردہ فریم ورک پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اسے اسرائیل نے تجویز کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button