بین الاقوامی

اسکول کی کامیابی کیلیے کالا جادو؛ کم سن طالبعلم کی بَلی چڑھا دی

نئی دہلی: بھارت میں ایک اسکول کی ترقی اور کامیابی کے لیے کالا جادو کرایا گیا جس میں دوسری جماعت کے طالب علم کو قتل کرکے بلی چڑھایا گیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہولناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا۔ جہاں ہاسٹل میں رہنے والے جماعت دوم کے ایک طالب علم کو بلی چڑھانے کی اطلاع ملی تھی۔

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو وہاں بچے کی لاش موجود تھی۔ پولیس نے اسکول کے ڈائریکٹر اور دیگر 3 اساتذہ کو حراست میں لے لیا۔

اسکول کے ڈائریکٹر دنیش بگھیل نے انکشاف کیا کہ اس نے بچے کو والد کی رضامندی سے بَلی چڑھایا ہے کیوں ہم دونوں ہی کالے جادو پر یقین رکھتے ہیں۔

اسکول کے ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ بچے کو بَلی چڑھانے کے لیے لے جانے لگے تو اس نے شور شرابہ شروع کردیا جس سے پر اس کا گلا گھونٹ دیا۔

پولیس نے بچے کے والد کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ جائے وقوعہ سے کالا جادو کرنے کی اشیا بھی ملی ہیں۔

اس اسکول کی کامیابی کے لیے ڈائریکٹر نے پہلے ایک 9 سالہ طالب علم کی بَلی چڑھانے کی کوشش کی تھی جو بچے کی مزاحمت پر ناکام ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button