بین الاقوامی

ترکیہ کے صدر طیب اردوان کا شام میں داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

انتالیہ: ترکیہ کی انٹیلی جنس فورس نے شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے مشتبہ رہنما کو ہلاک کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ ترک انٹیلی جنس فورسز نے داعش گروپ کے مشتبہ سربراہ ابو الحسین الحسینی القرشی کو ہلاک کر دیا ہے۔

اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ترک انٹیلی جنس طویل عرصے سے داعش کے مبینہ سربراہ کی تلاش میں تھی اور اس کا تعاقب کر رہی تھی۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کارروائی شام کے شمال مغربی علاقے جنداریس میں کی گئی تھی جو کہ ترکیہ کے حمایت یافتہ باغی گروپ کے کنٹرول میں ہے۔

ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بغیر کسی امتیاز کے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تاہم داعش (آئی ایس آئی ایس) کی جانب ان کے سربراہ کی ہلاکت کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button