کھیل وکھلاڑی

سابق پاکستانی پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ

لاہور: پاکستان کے سابق پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس ملائیشین ہاکی سے وابستہ ہوگئے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے لیجنڈ سہیل عباس رواں ماہ اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ سہیل عباس ملائیشین کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر اسکلز بہتر بنائیں گے۔

پاکستان کی طرف سے 315 میچز میں 348 گول اسکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے سہیل عباس کا ملائیشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔ انٹرنیشنل ہاکی کو خیر باد کہنے کے بعد سہیل عباس کی کسی انٹرنیشنل ٹیم کے ساتھ یہ پہلی باقاعدہ اسائنمنٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں: فنڈز کی عدم ادائیگی؛ ہاکی ٹیم کے کھلاڑی “گھٹنے کی سرجری” کروانے سے محروم

سہیل عباس نے ملائیشین ہاکی کے ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

سابق کھلاڑی سہیل عباس کو پی ایچ ایف کی طرف سے بھی کوچنگ کی پیشکش کی گئیں تاہم پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ کا ہمیشہ موقف رہا تھا کہ وہ عارضی ذمہ داریاں نہیں بلکہ طویل مدت معاہدہ چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برانز میڈلسٹ ہاکی ٹیم آج وطن واپس پہنچے گی

دوسری جانب، سابق کپتان وسیم احمد نے اپنے ساتھی کھلاڑی سہیل احمد کے ملائیشین ہاکی کی بطور کوچ جرسی پہننے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button