کھیل وکھلاڑی

افریقی بیٹنگ کوچ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر فیلڈنگ کرنے لگے

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سخت گرمی میں آئرلینڈ کیخلاف میچ کے دوران تیسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی بیٹنگ کوچ میدان پر فیلڈنگ کیلئے اُتر آئے۔

ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں افریقی کپتان ٹیمبا باوما کی غیر موجودگی میں جنوبی افریقی بیٹنگ کوچ نے فیلڈنگ کے فرائض نبھائے جس نے مداحوں کو چونکا دیا۔

2019 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ڈومنی کو شیخ زید اسٹیڈیم میں آئرلینڈ کی اننگز کے آخری اوورز کے دوران ڈائیونگ کرتے اور فیلڈنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جبکہ فٹنس پر انہیں داد بھی مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: ہانگ کانگ سپر سکسز؛ بھارت کی ٹیم بھی ایونٹ میں حصہ لے گی

باووما کی جگہ ریزا ہینڈرکس کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا تھا جبکہ ریسی وین ڈیر ڈوسن نے اس میچ میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی، ٹیم دیگر انجریز سے نبرآدما تھے۔

مزید پڑھیں: ڈیانا بیگ سری لنکا کیخلاف محض 1 بال کرواکر کیوں باہر ہوگئیں تھی؟

ان تمام چیلنجز کے باعث میدان میں بیٹنگ کوچ ڈومنی کے مختصر فیلڈنگ کرنے سے ٹیم کو فائدہ پہنچا اور حوصلے بھی بلند ہوئے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے تیسرا ون ڈے میچ آئرلینڈ کیخلاف 174 رنز کے بڑے مارجن سے جیتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button