شوبز

جاوید شیخ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ممتاز اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔

فلم، ٹی وی اور ریڈیو پر سالہا سال سے راج کرنے والے ممتاز اداکار و ہدایت کار جاوید شیخ نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں۔ جاوید شیخ آج بھی پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مصروف ترین اداکار ہیں۔

جاوید شیخ 8 اکتوبر 1954 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام شیخ جاوید اقبال ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامہ ’’شمع‘‘ سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ بعد ازاں 1974 میں فلم ’’دھماکہ‘‘ سے وہ لالی ووڈ کی پردہ اسکرین پر جلوہ افروز ہوئے۔

جاوید شیخ کی بطور ڈائریکٹر پہلی فلم ’’مشکل‘‘ تھی، جس کے بعد انہوں نے ’چیف صاحب‘، ’یس باس‘، ’یہ دل آپ کا ہوا‘ اور ’کھلے آسمان کے نیچے‘ جیسی شاہکار فلمیں بنائیں۔ جاوید شیخ نے پاکستان کی متعدد اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

جاوید شیخ نے شاہ رخ خان کی فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ سے بھارت کی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بعد ازاں مزید بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

جاوید شیخ کے بعد ان کے بیٹے شہزاد شیخ اور بیٹی مومل شیخ بھی اداکاری کے شعبے میں اپنی پہچان بناچکے ہیں۔ جبکہ ان کے چھوٹے بھائی سلیم شیخ بھی پاکستان شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button