مکی آرتھر کا سابق کپتان سرفراز احمد سے رابطہ
پاکستان کو 2017 میں چیمپینز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد سے قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نے رابطہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد سے ٹیم کے نو منتخب ڈائریکٹر مکی آرتھر نے رابطہ کیا ہے اور مختصر گفتگو ہوئی ہے، بدھ کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس میں سرفراز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں یا نہیں؟ جس پر انہوں نے غیر جانبداری سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کھیلنے کی خواہش ہوتی ہے، میں کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیں: سرفراز کو ایک سیریز ہارنے پر باہر کردینا ناانصافی تھی، رومان رئیس
گزشتہ روز پاکستان کے سابق کپتان و کٹ کیپر بلےباز کو نیلسن منڈیلا کے نام سے منسوب ایک منفرد ٹیلنٹ سرچ پروگرام کے لیے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا گیا، جس کا مقصد کراچی میں انڈر 19 کرکٹ کے کھلاڑیوں کو تلاش کرنا ہے۔
اس پروگرام کے ٹرائل مئی کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوں گے، جس میں سرفراز، فواد عالم اور کراچی کے دیگر کرکٹرز کے ساتھ مل کر سلیکشن کے عمل کی نگرانی کریں گے۔