کھیل وکھلاڑی

دورہ آسٹریلیا؛ کیا محمد عامر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جارہا ہے؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کو آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز میں اسکواڈ کا حصہ بنانے کی بازگشت سنائی دینے لگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے جبکہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی متوقع ہے جبکہ محمد عامر کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا کوئی امکان نہیں۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عامر سے رابطہ کیا تھا تاہم کئی ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ

انہیں آسٹریلیا کیخلاف وائٹ بال سیریز کیلئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

محمد عامر کی جگہ محمد حسنین اور نوجوان فاسٹ بولر جہانداد خان کو موقع ملنے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف محمد عامر کا ریکارڈ قابل ذکر ہے، انہوں نے حریف ٹیم کے خلاف 58 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

پاکستان کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز 4 نومبر سے 3 ون ڈے میچز کی سیزی سے ہوگا بعدازاں 14 نومبر سے ٹی20 سیریز شیڈول ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button