بین الاقوامی

اسرائیل کی انروا پرپابندیاں بچوں کو مارنے کا نیا حربہ ہے: یونیسیف

جینیوا: (ویب ڈیسک ) اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ پر اسرائیل کے اندر کام پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ ’یونیسیف‘ نے ان پابندیوں کوناروا اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یونیسیف کے ایک ترجمان نے کہا کہ “انروا‘‘ کے بغیر ان کی تنظیم زندگی بچانے والے سامان تقسی

م نہیں کر سکتی ، اسرائیلی فیصلہ “بچوں کو مارنے” کے ایک نئے طریقے کی نمائندگی کرتا ہے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی ڈائریکٹر ایمی پوپ نے زور دے کرکہا کہ یہ تنظیم فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کام پر پابندی لگانے کے اسرائیلی فیصلے کے بعد بحرانوں کا سامنا کرنے والوں کے لیے اپنی مدد کو تیز کرنے کی خواہش مند ہے، لیکن وہیں تنظیم کے لیے غزہ میں UNRWA کی جگہ لینے کا “کوئی راستہ نہیں” ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے تیار ہیں : حماس

انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اونروا‘ غزہ کے لوگوں کے لیے بہت اہم ہے، میں کسی کے لیے یہ غلط تاثر نہیں چھوڑنا چاہتی کہ بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین یہ کردار ادا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے، کیونکہ ہم ایسا نہیں کر سکتے، لیکن ہم اس قابل ہیں کہ ان لوگوں کو مدد فراہم کریں جو اس وقت بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “یہ ایک ایسا کردار ہے جسے ہم ادا کرنے کے بہت خواہش مند ہیں اور ہم اسے متعلقہ مختلف فریقوں کے تعاون سے مضبوط کریں گے”۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ میں ’انروا‘ پراسرائیل کے اندر سرگرمیوں پر پابندی کا بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا تھا جس کی دنیا بھر کے مختلف ممالک کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button