کھیل وکھلاڑی
امریکا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ
لاہور: امریکا سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی چھن جانے کا خدشہ بڑھ گیا۔
ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے کیریبئین جزائر میں وینیوز کا معائنہ بھی شروع کردیا مگر امریکا میں ابھی تک کوئی سرگرمی نظر نہیں آرہی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈکپ 2024 میں سب کچھ نیا ہوگا
انفرا اسٹرکچر نہ ہونے کی وجہ سے میسر وقت میں تیاریاں مکمل کرنا ممکن نظر نہیں آرہا، اس صورتحال میں آئی سی سی پورے ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز کو دینے کا فیصلہ کرسکتی ہے۔