شوبز

زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ قرار دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو نوجوانوں میں ڈپریشن کی وجہ قرار دے دیا۔

حال ہی میں اداکارہ زویا ناصر ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے زویا ناصر نے کہا کہ عالمی سطح پر مقبول سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے لے کر ملکی سطح کے سوشل میڈیا سٹارز تک تمام کے تمام سوشل میڈیا پر جھوٹا مواد دکھا رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اپنی فٹنس، طرز زندگی، خوبصورتی اور وزن کم کرنے کے راز پر بنائی گئی ویڈیوز میں غلط مواد شامل کرتے ہیں جن کا بہت سارے لوگوں کو علم نہیں ہوتا اور پھر لوگ ان جیسا بننے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن ان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے۔

اداکارہ نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے پاس پیسے اور وسائل ہوتے ہیں لیکن وہ مواد کو غلط اور غیر حقیقی انداز میں دکھا کر دیکھنے والوں کے ذہن پر اثر انداز ہوتے ہیں، جس وجہ سے بہت سارے لوگ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button