بین الاقوامی

سعودی عرب نے 7 ممالک کے لیے ای ویزا متعارف کرادیا

ریاض: سعودی عرب نے ویزا اسٹیکرختم کرکے 7 ممالک میں ای ویزا سروس متعارف کرادی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ویزا سروس کی سہولت حاصل کرنے والے ممالک میں متحدہ عرب امارات، اردن، مصر، بنگلا دیش، بھارت، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے ان ممالک کے لیے روایتی ویزا اسٹیکرز ختم کردیے گئے ہیں اور کیوآرکوڈ کے ساتھ ای ویزا کے استعمال کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد ویزا کے حصول کو خودکار اور آسان بنانا ہے۔

Advertisement

 

اس طریقہ کار کے ذریعے ساتوں ممالک کے شہری ورک، وزٹ، اقامتی اور سیاحتی ویزا بآسانی حاصل کرسکیں گے۔ یہ اقدام خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے درمیان مشترکہ ویزے کے اجراء کے لیے بات چیت کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکیوں کو راغب کرنے کے لیے حال ہی میں ویزا کے طریقے کار میں نمایاں تبدیلیاں اور قوانین میں نرمی کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button